کارکنان مردم شماری میں بھر پور کردار ادا کریں ، بی این پی
دالبندین(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر باڈی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی قائمقام صدر اقبال ریکی منعقد ہواجلاس کے مہمان خاص مرکزی پروفیشنل سیکرٹری نزیر احمد بلوچ جبکہ اعزازی مہمانان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرز میر خورشید جمالدینی اور انجینئر ملک محمد ساسولی تھے اجلاس کی کاروائی ضلعی جنرل سیکرٹری وقار ریکی نے چلائی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری میر ابراہیم مینگل نے حاصل کی اجلاس سے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری نزیر احمد بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میر خورشید جمالدینی، انجینئر ملک محمد ساسولی، ضلعی قائمقام صدر اقبال ریکی، جنرل سیکرٹری وقار ریکی، انفارمیشن سیکرٹری میر محمد ابراہیم ریگی، راہشون مرحوم عطا اللہ خان مینگل یونٹ کے سیکرٹری چاکر خان مینگل، سینئر رہنماں، قاضی ریاض حسین بلوچ، مہر اللہ حسنی اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیاانہوں نے کہا کہ بی این پی کے تمام کارکنان خانہ شماری و مردم شماری میں ہر گھر گاؤں تک جاکر اپنے عوام الناس کی رہنمائی کریں،یہ مردم شماری آنے والے وقتوں میں بڑی اہمیت کی حامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چاغی معدنی دولت سے مالامال ہے مگر عوام کی زندگی قرون وسطیٰ جیسی ہے، عوام الناس صاف پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں، چاغی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے انتطامیہ عملی اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک پروجیکٹ بلوچ قوم کی ملکیت ہے بی این پی اپنی اصولی موقف پہ آج بھی کھڑا ہے کی ریکوڈک پروجیکٹ کے جملہ اختیارات صوبے کی حوالے کی جائے، ریکوڈک کے مقام پر ریفائنری تعمیر کی جائے تاکہ بلوچ قوم کی خدشات دور ھو سکیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقی کے نام نہاد دعوے بھی کئے گئے مگر وہ ترقی زمین پر ہمیں لاشوں کی صورت میں ملی، اگر ریکوڈک پروجیکٹ کی ترقی کے دعوے ماضی کے جیسے ہوئے تو ہم اس کے خلاف سیاسی مزاحمت ضرور کریں گے، اپنے ساحل سائل کی دفاع ہماری پارٹی کی زمہ داری ہے اس سے کبھی نہ غافل رہے ہیں اور نہ مستقبل میں غافل رئینگیانہوں نے مزید کہا کہ چاغی کے عوام الناس کو باعزت دونوں سرحدوں سے روزگار کا موقع دیا جائے، ٹوکن سسٹم نے گھر گھر میں فساد برپا کیا ہوا ہے ہم نے اس کی ماضی میں مخالفت کی ہیں اور آج بھی کریں گے اور ہماری خدشات اس حوالے سے درست ثابت ھوئی ہیں، ٹوکن سسٹم کو فوری ختم کی جائے تاکہ علاقے میں تمام لوگوں کو یکساں روزگار کے مواقع مل سکیں ا اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی لیبر سیکرٹری میر نصیر احمد ریکی، جوائنٹ سیکرٹری محمد ہاشم لہجی، فنانس سیکرٹری لالا لطیف ریکی، ملک بدل خان نوتیزئی، داد ثنا،حاجی کریم بخش، عید محمد ملنگ، صاحب خان کشانی، محمود مینگل، احمد یار ریکی، نعیم بلوچ، جعفر خان، علی عباس اور دیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھے۔