مستونگ ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، ٹرپنگ، لائنوں کو ٹو فیز کرنے اور گیس پریشر کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) شدید سردی میں مستونگ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، ٹرپنگ، لائنوں کو ٹو فیز کرنے اور گیس پریشر کی کمی کے خلاف عوام سراپا احتجاج، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نذیراحمد سرپرہ اور سینئر صوبائی رہنماء میرسکندر خان ملازئی کی قیادت میں مستونگ بازار میں ریلی نکالی گئی، اور کیسکو آفس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور سلطان شہید چوک پر جلسہ منعقد کیاگیا، مظاہرین سے حاجی نذیر احمد سرپرہ، سینئر رہنما میر سکندر خان ملازئی امداد بلوچ، صدام بنگلزئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیسکو مستونگ کی جانب سے عوام کے ساتھ روا رکھا ناروا سلوک ظلم وزیادتی بجلی لائنوں کو ٹو فیز، لوڈشڈنگ میں اضافہ کرنے،شدید سردی میں گیس پریشر کی مسلسل کمی، شہر میں بدامنی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں خواتین کا میل ڈاکٹر سے الٹراساؤنڈ کرنے اور منشیات کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی مزمت کرتے ہوئے کہاکہ مستونگ کے عوام سے ووٹ لینے والوں نے مستونگ کے غریب مفلوک الحال عوام کو نااہل آفیسران اور حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، انھوں نے گزشتہ شب اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ کی جانب سے ڈاکوؤں اور منشیات کے خلاف کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید لیویز اہلکار کو سلام پیش کی اور نائب رسالدار عبدالظاہر کرد اور دیگر زخمی اہلکاروں کے جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی، مقررین نے کہاکہ مستونگ میں ایس ڈی او کیسکو اور سوئی گیس حکام کی مسلسل زیادتی اور ظلم سے عوام سخت ازیت میں مبتلا ہیں، اور کیسکو شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ بجلی لائنوں کو ٹو فیز کررہے ہیں جس سے لوگوں کے لاکھوں روپے کے قیمتی الیکٹرک اشیا جل رہے ہیں، دوسری جانب شدید سردی میں عوام پر گیس پریشر بھی انتہائی کم کردی گئی ہیں جس سے لوگ اپنے بزرگوں اور بچوں کی زندگی بچانے کیلئے سرگردان ہیں مگر کسی کو عوام کی مشکلات کا پرواہ ہی نہیں ہیں صوبائی و وفاقی حکومت کرپشن و کمیشن کرنے میں مصروف ہیں عوام مہنگائی بھوک افلاس سے خودکشیاں کررہے ہیں مگر ان نااہل حکمرانوں کو عوام کا پرواہ نہیں ہیں، انھوں نے کہاکہ حکومت کی نااہلی کی انتہا ہیکہ غریب خواتین کو احساس پروگرام کے زریعے دو ہزارروپے دیکر زلیل و خوار کیا جارہاہیں انہیں کئی کئی دن رول دیا جاتا ہیں، مقررین نے کہاکہ ہم نے کیسکو مستونگ کی جانب سے عوام کے ساتھ رواہ رکھے ہوئے
مظالم کے بارے کیسکو چیف بلوچستان کو پہلے بھی مسائل سے آگاہ کیا اب ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیکہ کیسکو مستونگ کے ایس ڈی او کا فوری تبادلہ کیاجائے اور بجلی کے مسائل حل کئے جائے، مقررین نے کہاکہ کاریز نوتھ سمیت ضلع بھر کے سیلاب متاثرین کو نااہل حکمرانوں نے حالاتِ کے رحم و کرم پر بییارومددگار چوڑ دیاگیا ہیں، آج بھی سیلاب متاثرین قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انھوں نے کہاکہ اگر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہیں۔ اٹھایا گیا احتجاج میں مزید وسعت دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے