باپ کے نام پربلوچستان کی سیاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ، جان محمد بلیدی

تربت(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ باپ کے نام پربلوچستان کی سیاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، نام نہاد قبائلی قوم پرستوں نے بھی بلوچ قوم پرستی پربدنما داغ لگائے ہیں جوبلندوبانگ دعوں کی آڑ میں کبھی قدوس بزنجو کے پیچھے توکبھی عمران خان کے ساتھی، آرمی چیف کی توسیع میں بھی ساتھ دیتے ہیں یہ کیسے قوم پرست ہیں کہ صادق سنجرانی بھی ان کے پیارے ہیں اور احسان شاہ کی اہلیہ کوبھی سینیٹر بناتے ہیں، ماتھا چھوم گروپ کی سیاست اب آشکار ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ آج ملک معاشی دیوالیہ کا شکارہے امپورٹ بند ہیں،ڈیڑھ سو روپے کلو آٹا نہیں مل رہاہے، پٹرولیم بحران آنے والا ہے یہ سب عوامی مینڈیٹ پر شب خون اور ٹھپہ ماری کانتیجہ ہے اگر مستحکم پاکستان اورجمہوریت چاہتے ہو تو عوام کو ووٹ کا بنیادی حق دینا ہوگا انہوں نے کہاکہ بلوچ بھیک نہیں بلکہ اپنے وسائل پر اپنا حق مانگتاہے انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسی طرح آگ میں جلتا رہے گا یا پھر منظم جمہوری جدوجہد کے ذریعے اپنے بچوں کامستقبل بہتربنائے گا کیونکہ عوامی مینڈیٹ پر شب خون کے نتیجے میں یہ حالت ہوگئی ہے کہ ڈاکٹرمالک نے تعلیمی اداروں کو جوبسیں دی تھیں وہ بغیر ٹائر کے کھڑی ہوگئی ہیں تعلیمی اداروں کی بسوں کیلئے ٹائر اقبال شاہ زئی خریدکر دے اس سے زیادہ شرم کی بات کیا ہوگی، بلوچستان اتنا کنگال نہیں کہ یہ سب لوٹ مارکا نتیجہ ہے، آج یونیورسٹی کے بچے سردی میں فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج پرمجبورہیں انہوں نے کہاکہ عزت کی زندگی، امن، روزگار اور خوشحال مستقبل اور سیاسی مسئلہ کو سیاسی اندازمیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے ڈاکٹرمالک کو لانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے