ہم پاکستان کے لئے لڑرہے ہیں، پاکستان پرکوئی ریڈلائن نہیں لگا سکتا، زلفی بخاری

اٹک(ڈیلی گرین گوادر) ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کے خلاف پی ٹی آئی نے اٹک میں احتجاجی ریلی نکالی۔ زلفی بخاری کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے چالیس فی صد مہنگائی آئے گی۔ ہم پاکستان کے لئے لڑرہے ہیں، پاکستان پرکوئی ریڈلائن نہیں لگا سکتا۔

ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔ پی آئی آئی کی اٹک میں ریلی میں شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں پچیس فی صد سے زیادہ مہنگائی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے چالیس فی صد مہنگائی آئے گی۔

زلفی بخاری نے حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں اسحاق ڈار اپنی کرپشن چھپانے کے لئے نیب قوانین بدل رہے ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حکومت ہوگی، آنے والادور پی ٹی آئی کا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے