بلوچستان میں امن وامان کاکریڈٹ سیکورٹی اداروں کوجاتاہے،بابر یوسف زئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز مختلف وفود سے ملاقات کرتے ھوئے کہا ھے کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کا کریڈٹ سیکیورٹی فورسز، افواج پاکستان و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ھے صوبائی حکومت شب و روز عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئیے کوشاں ھے ریکوڈک کے معاہدے کے بعد بلوچستان میں ایک نئے دور کا آغاز ھوگا ریکوڈک معاہدے کا کریڈٹ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو جاتا ھے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ریکوڈک کا معاہدہ پایہ تکمیل کو پہنچا ریکوڈک معاہدے تاریخ کا معدنیات کے حوالے سے سب سے بڑا معاہدہ ھے ریکوڈک معاہدے کے بعد صوبے میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ھوگے معاہدے کی رو کے مطابق طالبہ اور طالبات کے لئیے اسکالر شپ سمیت دنیا کے اعلی تعلیمی اداروں میں داخلے سمیت ہزاروں افراد کو مستقلی بنیاد پر روزگار ملے گا ریکوڈک معاہدے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط اور ملکی معیشت بہتر ھوگی ان کا مزید کہنا تھا ریکوڈک بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل ھے جس طرح وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاق کے سامنے بلوچستان کا کیس لڑا انہیں جتنا خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ھے وزیر اعلی بلوچستان نے بلوچستان کا حصہ 25 فیصد تک بڑھایا ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئیے دن رات کوشاں ھے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو دن رات محنت کرکے بلوچستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لئیے پرعزم ھیں انشا اللہ بلوچستان میں ترقی و تعمیر کی نئی منازل طے کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایات پر جلد پورے بلوچستان کا دورہ کروں گا دورے کے بعد ہر ضلع میں مسائل کی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے