راولپنڈی،منشیات اسمگلرز کی اے این ایف ٹیم پر فائرنگ، اہلکار زخمی

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) اے این ایف اور منشیات اسمگلرز کے مابین دو مختلف مقامات پر مقابلے ہوئے جس میں اسمگلرز کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

حکام کے مطابق اے این ایف ٹیم نے انٹیلجنس کی اطلاع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر رابطے رکھ کر مخصوص گاہگوں کو منشیات سپلائی کرنے والے خان نامی ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈھوک منشی راولپنڈی میں چھاپہ مارا تو ملزم نے ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے اے این ایف اہلکار لانس نائیک معین زخمی ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہو جانے میں کامیاب رہا، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا۔دوسرے واقعے میں اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع پر پشاور ناصر باغ روڈ کے قریب مشکوک گاڑی کو روکنا چاہا تو سوار ملزمان نے اے این ایف ٹیم دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس سے اے این ایف اہلکاروں کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اہلکار محفوظ رہے۔

ملزمان جوابی فائرنگ پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلو ہیروئن اور 10 کلو آئس برآمد ہوئی۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ فرار ہونے والے ملزمان اے این ایف کو دیگر مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے