کچھی میں پانچ روز قبل دھماکا خیز مواد سے تباہ ہونے والی بارہ انچ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام مکمل

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع کچھی میں پانچ روز قبل دھماکا خیز مواد سے تباہ ہونے والی بارہ انچ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام مکمل ہوگیا کوئٹہ میں سوئی گیس پریشر بہتر ہونے کا امکان ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ بولان کے علاقے سراج آباد میں پانچ روز قبل دھماکا خیز مواد سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام مکمل کرلیا ہے جس کے بعد متاثرہ سوئی گیس پائپ لائن سے کوئٹہ کو سوئی گیس کی فراہمی بحال ہوگئی سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ مرمت کی گئی پائپ لائن کو مکمل طور پر بھر نے میں ایک سے دو روز درکار ہیں،کوئٹہ شہر میں سوئی گیس پریشر آج بہتر ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے