عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،میر سکندر عمرانی

نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے کہاہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اپنے حلقہ انتخابات میں ریکارڈ ترقیاتی کا م کرائے ہیں چھتر روڈ چھتر میں نادرا آفیس کا قیام ڈیرہ مراد جمالی مانجھوٹی کروڑوں روپے کے منصوبے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں انشا اللہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی عوام بھرپور اعتماد کریں گے ان خیالات کا عمرانی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی مختلف عوامی وفود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار سخی شاہنواز خان عمرانی میر اکبر خان عمرانی میر صفدر خان عمرانی حاجی غلام رسول سولنگی ایازخان مستوئی سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے میر سکندر خان عمرانی نے کہاکہ سیلاب کے بعد تحصیل چھتر اور تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں تباہ شدہ منصوبوں کو دوبارہ بحالی کیلئے زور وشور سے کام جاری ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے ڈیرہ مراد جمالی سٹی مانجھوٹی تحصیل چھتر کے علاقوں میں ترقیاتی کا م جاری ہے اور کہا کہ شرقی ڈیرہ مراد جمالی میں سول ہسپتال واٹر سپلائی ڈرگ ہسپتال کی تعمیر کی جارہی ہے اور جلد گیس کی نئی لائنوں کی بچھائی پر کا م شروع کرکے گیس کے مسائل ہمیشہ کیلئے حل ہوجائے گا اور کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیچنگ ہسپتال کا آپریشن تھیڑ بحال کرنے کیلئے ڈاکٹر گائنولوجسٹ ڈاکٹر ایناتھیس سمیت دیگر اسٹاف فراہم کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو مفت آپریشن کی سہولت میسئر ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے