عمران خان کا شوکت خانم کے فنڈز نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں لگانے کا اعتراف

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس میں عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کا اعتراف کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خواجہ آصف کے خلاف 10ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، اور خواجہ آصف کے وکیل نے ویڈیو لنک پر زمان پارک لاہور میں قیام پذیر عمران خان سے جرح کی۔

دوران سماعت عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کرلیا۔وکیل صفائی نے عمران خان نے سوال کیا کہ کیا شوکت خانم بورڈ نے آپ کو سرمایہ کاری کا تحریری طور پر بتایا تھا۔ جس پر عمران خان نے جواب دیا یہ تو یاد نہیں البتہ بورڈ ممبر کی جانب سے رقم واپس جمع کرانے پر معاملہ ختم ہوگیا تھا۔

خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ وکیل نے کہا معاملہ ختم نہیں بلکہ شروع ہی یہاں سے ہوتا ہے، جب سرمایہ کاری کی گئی تو اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، رقم واپسی پر ڈالر 120 روپے کا ہو چکا تھالیکن واپسی کے وقت ڈالر کی قیمت 120روپے تھی۔عمران خان کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تو خواجہ آصف کے وکیل نے کہا آئندہ سماعت پر صرف 2 گھنٹے دے دیں تو میں جرح مکمل کرلوں گا۔

عمران خان بولے آپ ادھر ادھر کے سوال کے بجائے سچ پر آئیں تو معاملہ جلدی ختم ہو سکتا ہے، آئندہ سماعت کی تاریخ شیڈول سے دیکھ کر آگاہ کردوں گا۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی،تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔واضح رہے کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کے خلاف 2012 میں ہرجانے کا دعویٰ دائرکیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے