ڈیرہ بگٹی ، مویشی منڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)مویشی منڈی میں مسلح افراد کی دن دہاڑے فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو موٹر سائیکل اور پستول سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز دن دہاڑے مسلح افراد مویشی منڈی میں موجود لوگوں پر فائرنگ کردی فائرنگ کی زد میں آکر تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی نوجوان فتح محمد ڈومب بگٹی کی حالت نازک بتائی گئی جبکہ فتح محمد سمیت تینوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان ریفر کر دیا گیا دوسری جانب فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ڈیرہ بگٹی عطا الرحمن ترین ڈی ایس پی عبداللہ جان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ بگٹی جلاب خان اور سی آئی اے انچارج بلال بگٹی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم عبدالکریم ڈومب بگٹی کو اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی شہریوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے