بلوچستان کی خاتون محتسب نے جنسی ہراسگی کی شکایت پر غیر سرکاری ادارے کے ایک اہلکار کو ملازمت سے برطرف کرنے اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

کوئٹہ: بلوچستان کی خاتون محتسب نے جنسی ہراسگی کی شکایت پر غیر سرکاری ادارے کے ایک اہلکار کو ملازمت سے برطرف کرنے اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام نے غیرسرکاری ادارے میں جنسی ہراسگی سے متعلق شکایت پرفیصلہ کرتے ہوئے جنسی ہراسگی ثابت ہونے پر غیرسرکاری ادا ر ے کے افسر کو ملازمت سے برخاست کرنے کاحکم دے دیا جنسی ہراسگی کے کیس میں مجرم کو تین لاکھ روپے جرما نے کی ادائیگی کا بھی حکم دیا خاتون محتسب نے ہراسگی کے کیس میں کمیٹی نہ بنانے اورکوڈ آف کنڈکٹ پرعملدرآمد نہ کروانے پر ادار ے کے سربراہ پربھی ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہراسگی کے کیس میں متعلقہ اہلکار کیخلاف کارروائی کر نیکی بجائے متاثرہ خاتون کو ہی نوکری سے نکال دیاگیاتھا ہر اسگی کے کیس میں صوبائی خاتون محتسب کی جانب سے متاثرہ خا تو ن کو ملازمت پر بحالی کی سفارش کی گئی ہے خاتون محتسب صابرا اسلام کا کہنا تھاکہ جنسی ہراسگی کیخلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے ہراسگی کا شکار خواتین صوبائی خاتون محتسب کے دفتر سے رابطہ کرسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے