پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے میں کامیاب رہیں گے،ڈاکٹر ربانہ خان بلیدی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سرد ترین موسم میں پولیو مہم کو کامیابی سے جاری و ساری رکھنے پر پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور برف باری میں گھرے علاقوں میں مجموعی طور پر قومی فریضہ سر انجام دینے والی گیارہ ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں خراج تحسین کی مستحق ہیں پولیو ورکرز کی ان انتھک کوششوں اور محنت کے باعث بلوچستان میں گزشتہ دو سال سے پولیو کا کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا جو ایک اطمینان بخش امر ہے بلوچستان کے سرد ترین موسم میں بچوں کو پولیو جیسے موزی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں برف باری کے دوران پولیو مہم کا تسلسل قومی زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کی ایک روشن مثال ہے سخت ترین موسمی حالات میں پولیو ورکرز جس تندہی سے اپنی زمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ان پر پوری قوم کو فخر ہے یہ ہمارے حقیقی ہیرو ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ دو سال سے پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہ آنا پولیو کے خاتمے کے عالمی و قومی اہداف کے حصول میں اہم پیش رفت ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کی اشتراکی کوششوں سے پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے میں کامیاب رہیں گے