وزیراعلیٰ بلوچستان کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت، زخمیوں اور مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جعفر ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مزمت اور دھماکے میں مسافروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کچھی اور سبی کو فوری طور پر ریسکیو سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ مسافروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ سبی اور دیگر قریبی علاقوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید موثر کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے