اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اے این ایف کے عملے نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں خفیہ اطلاع ملنے پر ایک زیر تعمیر مکان پر چھاپہ مار کر وہاں چھپائی گئی 100کلو گرام چرس برآمد کرلی جو نامعلوم ملزمانوں نے سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے چھپارکھی تھی جبکہ دوسری کارروائی میں قلعہ عبداللہ کے پہاڑی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران 31کلو 200گرام چرس برآمد کرلی۔اے این ایف مزید کارروائی کررا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے