پی پی کی ملک کے لیے عظیم قربانیاں ہیں، نفیسہ شاہ

چنیوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جو اے پی سی کا اعلامیہ ہے، وہ پاکستان کا اعلامیہ ہے۔ انہون ںے کہا کہ اے پی سی کا اعلامیہ اور اتحاد ہی ہماری طاقت ہے ان کا کہنا تھا کہ پی پی کی ملک کے لیے عظیم قربانیاں ہیں۔

انہوں نے یہ بات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پی پی کے رہنما چوھری منطور احمد اور سید مرتضیٰ حسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ایک کھوکھلا نعرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبح اٹھتے ہی سننے کو ملتا ہے کہ آٹے اور چینی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

پی پی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورد و نوش اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالے گا۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو کر جینا مشکل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی برائے صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی عجیب منطق پیش کی ہے۔

پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ تبدیلی سرکارک کے تمام دعوے ایک ایک کرکے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں ںے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے ذریعے اپوزیشن پارٹیوں کی آوازیں بند کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی پارٹی چیئرمین کسی تحریک کا اعلان کرتے ہیں تو نیب سے نوٹس آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کم عمری کے باوجود پوری اپوزیشن کو اکھٹا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب نیب سے کوئی گھبراتا نہیں ہے۔

پی پی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو جو بھی فیصلہ کریں گے ، پی پی پنجاب ان کے ساتھ ہو گی۔چودھری منطور کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کا وارث یہاں موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے