صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل ومشکلات کے ازالے کیلئے عمل پیرا ہے،موسیٰ جان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر موسیٰ جان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے ترجیح حل ومشکلات کے ازالے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مثبت پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اقدامات اٹھارہی ہے بارشوں اور برفباری کے دوران پی ڈی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو متحریک رہنے کی ہدایت وزیراعلیٰ بلوچستان کی عوام دوست پالیسیوں کا مظہر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے واضح احکامات دیئے گئے ہیں کہ عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ بارشوں کے دوران درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے عوامی رابطوں کو مستحکم بنا یا جائے تاکہ بارشوں،برفباری اور سردی کی شدت میں اضافے کے حوالے سے ہونے والی مشکلات کو کم سے کم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ شہر کے بیشتر علاقوں سے سوئی گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ سے متعلق شکایات موصول ہورہی ہیں جس کیلئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سوئی سدرن حکام سے نہ صر ملاقات کی جائیگی بلکہ عوامی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے اس کا مستقل حل بھی نکالا جارہا ہے حکومت کو ادراک ہے کہ سردی کے اس موسم میں گیس پریشر کا مسئلہ عوام کیلئے نا قابل برداشت ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس ضمن میں واضح احکامات دیئے ہیں کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے محکمہ پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی فوری مدد کو یقینی بنا یا جاسکے۔