بلوچستان میں محرومی پسماندگی سے عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں،سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے،ہمایوں عزیز کرد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے سینئر سیاستدان سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے بلوچستان پیس فورم کی جانب سے نیشنل ڈائیلاگ آن دی ری ایمجنگ پاکستان کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سیمینار کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل اور وقت کی اہم ضرورت ہے نوابزادہ میرحاجی لشکری خان رئیسانی نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کی ہے بلوچستان پیس فورم کے زیر اہتمام 21 جنوری کو کوئٹہ کے نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس میں نیشنل ڈائیلاگ آن دی ری ایمجننگ پاکستان کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کادورس نتائج برآمد ہوں گے اور اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ صوبے کی اصل اور حقیقی مسائل اجاگر ہونے کیساتھ ساتھ اور صوبے کو معاشیت اقتصادیت سے متعلق درپیش مسائل بھی سامنے آسکیں گے اور اصل صورتحال سے عوام کو آگاہی ملے گی انھوں نے کہا کہ اسوقت بلوچستان میں محرومی پسماندگی سے عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں جس سے بلوچستان ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف رواں دواں ہیں موجودہ حالات میں ایک اہم عنوان پر سیمینار خوش آئندہ عمل ہے جبکہ اس سے قبل بلوچستان کی معاشی اقتصادی انسانی حقوق پر ایسے پروگرام منعقد نہیں کیا گیا جس کیوجہ سے ہماری معاشرتی نظام و سماجی نظام درہم برہم اور مختلف مسائل سے دوچار ہیں نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رہیسانی نے بلوچستان کے تمام مکتبہ فکر کو ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے اور اس پلیٹ فام کے زریعے وہ اپنے سوالات کا جوابات نکال سکیں گے انھوں نے کہا کہ اس سیمینار کا سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں ملک بھر کے نامور سیاسی سماجی معاشی ماہرین اپنے زرین خیالات کا اظہار کریں گے اور صوبے کی معیشت پر بات کریں گے انھوں نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے کوششوں کو صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے سراہتے ہوئے سیمینار کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے سیمینار منعقد کرکے مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل نکالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے