بھاگ ، سیلاب کوچار ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود متاثرین کی مکانات تعمیر نہ ہو سکے
بھاگ(ڈیلی گرین گوادر)بھاگناڑی گرد و نواح میں یخ بستہ ہواوں کا راج طوفانی بارشوں اور سیلاب کو چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود متاثرین کے مکانات دوباہ تعمیر اور نہ ہی رابطہ سڑکوں کو بحال کیا جاسکا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے جبکہ متاثرین سخت سردی میں ٹھٹھرنے لگے پرسان حال کوئی نہیں تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کیباعث طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے رابطہ سڑکوں کی حالت نہ گفتہ بہ ہوگئی ہے بارش اور سیلاب کو چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تاحال متاثرہ مکانات اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہ کیا جاسکا تباہ حال سڑکو ں کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی کلومیٹر تک سڑک مکمل بہہ گئی ہے یا جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں لیکن ضلعی یا مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مکمل خاموش ہیں کسی بھی حکومتی ادارے کی طرف سے بحالی کے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں سیلاب متاثرین کے مکانات کی تعمیر کیلیے امدادی رقم فراہم نہں کی گئی ہے جس کی وجہ غریب متاثرین شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے حالیہ بارشوں کی پیشنگوئی نے متاثرین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت متعلقہ اداروں اور کچھی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے مکانات تعمیر اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلیے اقدامات کئیے جائیں