آل پارٹیز قلات اورپی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ماہ جنوری میں خانہ شماری اور مردم شماری کو مسترد کردیا ، میر قادر بخش مینگل
قلات(ڈیلی گرین گوادر) آل پارٹیز قلات اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ماہ جنوری میں خانہ شماری اور مردم شماری کو مسترد کردیا شدید سردی کی وجہ سے قلات سمیت سرد علاقوں کے کی چالیس فیصد سے زائد آبادی گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کرگئے ہیں اپریل اور مئی تک قلات میں مردم شماری اور خانہ شماری کو موخر کیا جائے آل پارٹیز قلات نے مطالبہ کر دیا آل پارٹیز قلات اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں میرقادربخش مینگل جمیعت علماء اسلام کیضلعی ترجمان حافظ محمد قاسم لہڑی نیشل پارٹی کے جزل سیکٹری کامریڈ مصدق بلوچ نواز بلوچ پاکستانی پیپلز پارٹی کے صدر ملک عصمت کھیازئی بلوچستان عوامی پارٹی کے کامریڈ سلام لانگو میر دھنی بخش لہڑی جمہوری وطن پارٹی کے ذوالقرنین نوشیروانی جمیعت نظریاتی کے مولوی منیراحمد، تحصیل امیر قاری محمدصادق جتک تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ٹکری شاہ خالد مینگل، انسانی حقوق کے خلیل شادیزئی اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ جنوری میں قلات میں مردم شماری اور خانہ شماری کرنا قلات کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں انہوں نیکہا کہ قلات میں شدیدسردی اور سہولیات ناپید ہونے کی وجہ سے چالیس سے ساٹھ ہزار سے زیادہ لوگ قلات سے نقل مکانی کرکے گرم علاقوں کی طرف گئے ہیں اگر ان حالات میں قلات میں خانہ شماری اور مردم شماری کیا گیا تو قلات کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا آل پارٹیز نے فیصلہ کرلیاہیکہ ہر پارٹی اپنے مرکزی قیادت کو وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں قلات میں خانہ شماری اور مردم شماری کے مسائل کو اسمبلی کے فلور پر آٹھائیں اور کل قلات میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام ٹوکین بھوک ہڑتال بھی کیا جائے گا انہوں مطالبہ کیا قلات میں مردم شماری اور خانہ شماری کو اپریل مئی تک موخر کیا جائے اگر مؤخر نہیں کیا گیا تو ہم احتجاجی تحریک چلائیں گے