عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر عمر خان جمالی

ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے توانائی میر عمر خان جمالی نے کہاہے کہ علاقے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور آغاز ہوگا حالیہ سیلاب سے جتنی بڑی تباہی رونما ہوئی ماضی میں اسکی مثال نہیں بحالی کے لیے اربوں روپے درکار ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں میر عمر خان جمالی نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کے ہمراہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اللہ یار کو ملنے والی جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس کا افتتاح کیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر محمد رمضان عمرانی و دیگر بھی موجود تھے میر عمر خان جمالی نے کہا کہ گرین بیلٹ میں سیلاب سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اب بھی ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی سیلاب کی لپیٹ میں ہے جسکے باعث ربیع سیزن میں گندم کی کاشت گزشتہ سیزن کے نسبت کافی کم ہوگی تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے گزشتہ چار سالوں کے دوران بلوچستان حکومت نے صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر توجہ دیتے ہوئے ترقیاتی بجٹ مختص کیا جس سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اللہ یار میں اسپتال کی نئی عمارت تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی اسکولز کی عمارتیں تعمیر کی گئیں اور کالج میں ملٹی پرپلز ہال کی تعمیر ہوئی رابطہ سڑکیں اور پل بنائے گئے بدقسمتی سے سیلابی ریلوں سے تکمیل کو پہنچنے والے ترقیاتی منصوبوں کو بھی نقصان پہنچا ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے جسکے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہوگی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان عمرانی نے مشیر توانائی میر عمر خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کو اسپتال کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ اسپتال میں سیوریج سسٹم کا موجود نہ ہونا بہت بڑا مسئلہ ہے ساتھ ہی طبی عملے کی کمی کے باعث بھی مشکلات کا سامنا ہے میر عمر خان جمالی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے مسائل کو حل کرنے اور طبی عملے کی خالی آسامیوں پر جلد تعیناتی کے لیے سیکریٹری صحت و دیگر حکام سے ملاقات کرکے درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے