سابق آرمی چیف کا ڈیٹا لیک،صحافی شاہد اسلم نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے ٹیکس ڈیٹا لیک کے معاملے میں گرفتار صحافی شاہد اسلم نے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

شاہد اسلم نے اسپیشل جج سینٹر اسلام آباد کی عدالت میں اپنے وکیل میاں اشفاق کے ذریعے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی جس میں ایف بی آر اور عبدالماجد یوسفانی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ شاہد اسلم کو مقدمے میں زبانی کلامی بنیاد پر اورغلط نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاہد اسلم واقعہ میں ملوث نہیں ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ مقدمے کی درخواست میں درخواست گزار کا نام نہیں لکھا گیا، شاہد اسلم صحافی ہے،اسے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت تحفظ حاصل ہے، ان کے خلاف ایف آئی اے کیس مفروضوں پرمبنی ہے،ضمانت منظورکی جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے صحافی شاہداسلم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے