کنڈملیر،مکران کوسٹل ہائی وے پربکریوں سے بھری گاڑی کھائی میں جاگری،تین افراد جاں بحق،پچاس بکریاں بھی ہلاک

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) خونی شاہراہ پر ایک اور حادثہ، مکران کوسٹل ہائی وے پربکریوں سے بھری گاڑی کھائی میں جاگری،تین افراد موقع پر جاں بحق، جب کہ پچاس سے زائد بکریاں بھی ہلاک۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی سے گوادر جانے والا بکریوں سے بھرا مزدا ٹرک مکران کوسٹل ہائی وے پر تفریحی مقام کنڈملیر کے قریب دلتوس چڑھائی پر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگراجس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد اقبال ولد محمد عمر قوم خاصخیلی سکنہ کراچی،ثناء اللّٰہ ولد شفیع الرحمن قوم برہ سکنہ بکرا پڑی کراچی، محمد قاسم ولد غلام محمد سکنہ کراچی شامل ہیں۔حادثے میں پچاس سے زائد بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔ ایس ایچ او لیاری خلیفہ عبدالغفور برہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق بکرا پڑی کراچی سے ہے جبکہ انکا بنیادی تعلق لسبیلہ سے بتایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے