عبدالطیف آفریدی نے ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام، کی بالادستی، محکوم اقوام کی خودمختاری کی جدوجہد کی، خوشحال خان کاکڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، شریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی، سینیئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، ڈپٹی چیئرمین حامد خان، جنرل سیکرٹری خورشید کاکا جی، سینیئر سیکرٹری سید قادر آغا،سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، سیکرٹری مالیات یوسف خان کاکڑ نے ممتاز عظیم سیاسی رہنما،ممتاز ماہر قانون، سپریم کورٹ بار کے سابق صدر، موجودہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سرپرست رہنما عبدالطیف لالا آفریدی کی المناک شہادت کو ملی سانحہ قرار دیتے ہوئے اس پر انتہائی رنج وغم کا اظہارِ کرتے ہوئے ان کی سیاسی،وطنی،قومی،اور قانونی خدمات کو خراج عقیدت پیش اور انکی کو پشتون افغان سیاسی قومی تحریک کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالطیف لالا نے ساری عمر ملک کی سیاسی جمہوری تحریکوں اور بالخصوص پشتون افغان سیاسی قومی تحریک کے صف اول کے رہنما کے طور پر سیاسی جمہوری جدو جہد میں فعال رہنما کے طور پر تاریخی رول ادا کرتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام،آہین وقانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی، محکوم اقوام کی خودمختاری،قومی برابری پشتونخوا وطن کی قومی وحدت،قومی تشخص کی بحالی اور پشتونخوا وطن کے عوام کے قومی جمہوری حقوق و اختیارات کے حصول،آزاد افغانستان کے استقلال،آزادی وسلامتی کی دفاع کیلئے ممتاز وطن دوست،عوام دوست، ترقی پسند اور بہادر رہنما کی حیثیت سے جدو جہد جاری رکھی۔ اور اس طرح زندگی کے ہر محاذ پر اپنے غیور ملت کی ہر سطح پر گراں قدر خدمات سر انجام دی۔اور قانونی محاذ پر ایک ممتاز وکیل کے حثیت سے آہین وقانون کی حکمرانی،بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور عدلیہ کی آزادی اور وکلاء کی تحریکوں میں ہمیشہ سینہ سپر رہے۔اور سپریم کورٹ بار کے مرکزی صدر کے حثیت سے نمایاں خدمات سر انجام دہیے۔اور زندگی بھر جدو جہد کے دوران قیدوبند کی صعبتوں اور اذیت ناک مشکلات کا سامنا کیا اور اپنی وکالت کے دوران زندگی بھر بیشمار سیاسی کارکنوں کے کیسز مفت لڑتے رہے اور اس عظیم قومی رہنما نے پشتون افغان قومی سیاسی تحریک کو متحد و منظم کرنے اور مشترکہ قومی جدو جہد کے لیے متحدہ قومی محاذ قائم کرنے کے لیے آپنی کاوشوں کو جاری رکھا اور اس عظیم قومی اور بہادر رہنما کو ملک کے جمہوری اور پشتون افغان قومی سیاسی تحریک میں تاریخی اور شاندار رول ادا کرنے پر جتنی خراج عقیدت پیش کی جائے وہ کم ہے۔پارٹی ان کی المناک شہادت کے ملی سانحے کے غم میں ان کے بچوں،خاندان عزیزواقارب پارٹی رہنماؤں،کارکنوں بہی خواہوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔پارٹی ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرنے کیلئے دعا گو ہیں اور ان کے شہادت کے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے