پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی اورسندھ کے عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے ، نواب ثناء اللہ زہری
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سندھ کے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں کراچی حیدر آباد سندھ کے دیگر شہروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی قیادت سابق صدر آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری محترمہ فریال تالپور اور پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کی ذمہ داران اور پارٹی کے تمام نومنتخب کونسلرز چیئرمنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کل کہ بلدیاتی الیکشن میں کراچی حیدر آباد کے عوام نے جس جوش اور جزبہ کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر پارٹی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکہ تریخ رقم کردی ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی پارٹی اور بھٹو ازم کے ساتھ اپنے غیر متزلزل محبت کا ثبوت دیا ہے۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہااندرون سندھ اور کراچی کی عوام نے پیپلر پارٹی کے عوامی خدمات کی وجہ سے پارٹی قیادت پر بھر پور اندازمیں اعتماد کا اظہارکرکہ پارٹی امید واروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرکے سیاسی مخالفوں کو یہ پیغام دیا کہ سندھ کراچی حیدر آباد پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور رہیگا انہوں نے کہا کہ کراچی حیدر آباد اندرون سندھ کے عوام نے باقی جماعتوں کو مسترد کرکے اپنا ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں استعمال کیا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی اورسندھ کے عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے عوام نے ایک بار پھر لوکل باڈیز کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو خدمت کرنے کے لئے چن لیا ہیانہوں نے کہا کہ مقامی سطح کے جو مسائل ہیں وہ لوکل باڈیز کے ذریعے آسانی سے حل ہوتے ہیں ان باڈیز کے قیام سے عوامی مسائل میں نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے