بنیادی مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حاجی میراکبرآسکانی
تربت(ڈیلی گرین گوادر)کاروان حاجی میر اکبر آسکانی حلقہ پی بی 27 کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی وزیر حاجی میر اکبر آسکانی منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں کاروان حاجی میر اکبر آسکانی کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں علاقائی ملکی بین الاقوامی سیاسی صورتحال خصوصا 2023 میں ہونے مردم وخانہ شماری جیسے اہم ایشو زیر بحث رہے علاقائی سیاست آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سیر حاصل بحث مباحثہ ہوا صوبائی وزیر حاجی میر اکبر آسکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میری فرض اولین ہے بلا تفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت جاری رکھوں گا اپنے حلقہ انتخاب کی بنیادی مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ورکروں، ہمدردوں اور ووٹروں کی جد وجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ میری کارکردگی کی پزیرائی کی ہے جس سے مجھے حوصلہ ملا ہے انہوں نے مزید کہاکہ بہت جلد حلقہ انتخاب کا دورے کرکے تعمیر و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لوں گا اور منصوبوں کی معیار پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے عوامی فنڈز کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لایا جائے گا اجلاس سے ضلعی آرگنائزر الیاس آسکانی، ڈپٹی آرگنائزر عصا موصوی، قاضی سیف اللہ دینارزئی، رئیس ماجد شاہ، منصور راز، کامریڈ رسول بخش، عبدالقیوم رند، راشد سید، میر جاسم گہرام، ڈپٹی آرگنائیزر تحصیل تمپ مناب عمر، ڈاکٹر راشد، رسول بخش تگرانی نے بھی خطاب کیا اجلاس میں ایک 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے گی انتظامیہ سے رابطوں و مذاکرات اور عوامی مسائل کی تشہیر کریں گے کمیٹی کے سربراہ نومنتخب کونسلر اسپی کہن میر جاسم گہرام ہوں گے اور کمیٹی کے ارکان عصا موصوی، کامریڈ رسول بخش، حمل آسکانی، ڈاکٹر عطا اللہ، منصور راز، عبدالقیوم رند، عزیز غالب، ماسٹر بشیر ہوں گے اور قاضی سیف اللہ دینارزئی کو کاروان حاجی اکبر آسکانی کے ترجمان مقرر کیا گیا اور رئیس ماجد شاہ و راشد سید کو میڈیا کوارڈینیٹر نامزد کیاگیا۔