عنقریب عوام کو صحت کی جدید سہولیات سے آراستہ مچھ شہر میں بڑے اور معیاری ہسپتال کاتحفہ دیں گے،نوابزادہ لشکری رئیسانی

ڈھاڈر(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے معروف سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد ضلع کچھی کے مختصر دورے کے پر ڈھاڈر پہنچ گئے جہاں درہ بولان کے دامن میں واقع تفریحی مقام بولان وئیر پر معززین علاقہ سیاسی قبائلی عمائدین مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے ان کا فقید المثال استقبال کیا اور ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں خیر مقدمی نعرے بلند کیے جہاں سے انہیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے طویل جلوس کے ساتھ تاریخی گاں مہرگڑھ لایا گیا نوابزادہ لشکری رئیسانی اور میر ہمایوں عزیز کرد نے بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان تمام معتبرین محنت کشوں دہقانوں طلبا نوجوانوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس جزبے اور محبت کا اظہار کیا اور تشریف لائے وہ قابل قدر ہے ہم نے ہمیشہ اپنے بزرگوں کے قائم کردہ رشتوں اور تعلقات کو اہمیت دی ہے اور یہی عوام ہمارا اثاثہ ہیں اور ہر دم ان کے دکھ درد اور تکلیف کو محسوس کیا ہے ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے کچھی کے ہر علاقے کے اجتماعی مسائل اور عوامی مفادات کو اولیت دی روزگار کی فراہمی قابل اور ہونہار طلبہ کے لئے ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں مفت سکالرز شپ پر سینکڑوں طالب علموں کو داخلے بھی ہماری کوششوں میں شامل ہے ہمارے دور حکومت سے پہلے بالاناڑی اور بھاگ ناڑی کے کسانوں کو کاشتکاری کے لیے سخت تکلیف اٹھانی پڑتی تھی اور اپنی زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے ٹریکٹر بلڈوزر گھنٹوں کے لیے ایم پی اے وغیرہ کا محتاج رہنا پڑتا تھا لیکن ہم نے چند سال کے عرصے میں عالمی ادارے کے تعاون ناڑی کے بڑے حصے پر آ بپاشی کا مستقل اور جدید نظام متعارف کروایا نواب اسلم خان رئیسانی کی حکومت میں دریائے ناڑی پر بیراج تعمیر کیے گئے جن کی بدولت آ ج ناڑی کے علاقے زرخیز اور کسان خوشحال ہے اگر قدرت نے ہمیں موقع دیا تو ہماری خواہش ہے کہ ناڑی ندی پر مزید بیراج بنائے جائیں تاکہ یہاں کی زراعت کوموجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ترقی مل سکے انہوں نے کہا کہ عنقریب عوام کو صحت کی جدید سہولیات سے آراستہ مچھ شہر میں بڑے اور معیاری ہسپتال کاتحفہ دیں گے جس سے نہ صرف کچھی کے عوام بلکہ دیگر قریبی علاقوں کے مریضوں کا مکمل علاج و معالجہ ممکن ہو گا ان کاکہناتھاکہ کہ بدقسمتی سے اس حلقے پر جعلی مینڈیٹ پر جن لوگوں کو مسلط کیا گیا نے عوامی مفادات کو اہمیت نہیں دی آ ج کے اس اجتماع سے ان کو یہ واضح پیغام ہے کہ ان اب کچھی کے عوام اپنے حقوق پر اپنا اختیار چاہتے ہیں عوام بلخصوص نوجوان اور طلبا اب اپنا اختیار حاصل کرنے کے لیے باہر نکلے ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ یہاں کے لوگ اب اپنا آئینی اور قانونی حق حاصل پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے سیاسی مبصرین کے مطابق ان کا یہ دورہ سیاسی لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے