پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ورکرز، ووٹرز اور سپوٹرز کو عزت بخشی ہے ، حاجی خان محمدبڑیچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں، مزدور اور محنت کش طبقے کی جماعت ہے جماعت نے ہمیشہ اپنے ورکرز، ووٹرز اور سپوٹرز کو عزت بخشی ہے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے والا ہر شخص اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ پارٹی اپنے ورکرز، ووٹرز اور سپورٹرز کو کتنی ہمیت دیتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں محمد عامر اورانکے ساتھیوں نے درست فیصلہ کیا ہے جس سے آنے والے وقت میں ان کو اپنے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کا موقع ملے گا۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی خان محمدبڑیچ،صوبائی رابطہ سیکرٹری ربانی خلجی،سٹی صدر نورالدین کاکڑ،سید ایوب آغا،حاجی قاسم خان اچکزئی،نوید تاجک،شاہ جہان گجر،ثناء درانی،اکرم گل، عظیم ساتکزئی نے سابق کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ محمد عامرکی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سابق کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ محمد عامرنے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،صوبائی صدرمیرچنگیز جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،سٹی صدر نورالدین کاکڑ،سیدایوب آغااوردیگر رہنماوں کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک مشکل ترین حالات سے گزر رہا تھا ملک کو معاشی استحکام دلانے کے لیے حکومت نے مشکل فیصلے کیے اب وہ وقت دور نہیں جب حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے میں کامیاب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا قافلہ رواں دواں ہے اور2023 کے انتخابات یہ ثابت کریں گے کہ پیپلزپارٹی ہی ملک کی نظریاتی اور جمہوری جماعت ہے جس کی قیادت سے لے کر کارکنوں نے قربانیاں دے کر نہ صرف پارٹی کو مضبوط کیا بلکہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو بھی مضبوط کیاہے۔انہوں نے کہا کہ جوں جوں الیکشن قریب آتے جارہے ہیں پیپلز پارٹی کی عوامی حمایت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان میں رہنے والے غریب عوام، مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے پنجاب اسمبلی توڑ کریہ ثابت کردیا ہے کہ وہ آمریت کی باقیات ہے اور وہ ملک میں جمہوری نظام کو پنپتا دیکھنا نہیں چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات کیلئے تیار ہیں عمران خان کا شوق بھی پورا کر دیں گے، عمران خان کو الیکشن میں نانی یاد آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ووٹ کی طاقت پریقین رکھتی ہے انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھرسے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اور چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی حکومت قائم کریگی۔انہوں نے سابق کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ محمد عامر کو اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انکی شمولیت سے پارٹی کوئٹہ میں مزید فعال اور منظم ہوگی۔