حق دو تحریک کے تمام گرفتار کارکنوں کو فی ا لفور باعزت رہا کیا جائے ، حاجی صالح محمد بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن، حسین واڈیلہ اور دیگر بیگناہ سیاسی اور سماجی کارکنان کی گرفتاری کا شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن، حسین واڈیلہ سمیت تمام گرفتار کارکنوں کو فلفور باعزت رہا کیا جائے اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر حقوق کے لئے پرامن دھرنا یا احتجاج کرنا جرم ہے تو سب سے پہلے عمران خان کو پکڑ کر جیل میں ڈالو کیونکہ عمران خان نے اپنے اقتدار اور وزیر اعظم بننے کے لیے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو طویل عرصے تک بند کرکے پاکستان کو اربوں ڈالر کی نقصانات پہنچا دیا گیا ہے گوادر کے عوام نے اپنے حق کیلئے احتجاج اور دھرنا دیا ہے انکی گرفتاری اور پابند سلاسل رکھنا ہے بلاوجہ اور بلوچستان کے عوام سے ریاستی نفرت کی واضع مثال ہے بلوچستان کے لوگ اپنے بنیادی حقوق اور روزگاری کے حصول کے لیے جدوجہد اور احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیا جاتے ہیں پرامن دھرنا یا مظاہرہ کرنا ہر شہری کا جمہوری اور بنیادی حق ہے آئین پاکستان ہر شہری کو یہ حق دیتا ہے کہ اپنے آئینی حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کرکے خواب غفلت میں سوئے ہوئے حکمرانوں کو جگا دیں انہوں نے کہا کہ یہ حکمرانوں کا بلند بھانگ دعوی رہا ہے کہ سی پیک بلوچستان کے ماتھے کا جومر ہے لیکن جب عوام اپنی حق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں تو انھیں ریاستی طاقت سے دبا کر خاموش کیا جاتا ہے کیونکہ اس ملک میں جب تک احتجاج نہیں کیا جا تا ہے تب تک حکمرانوں کو یہ احساس نہیں ہوتا ہے کہ بلوچستان کے عوام کس قدر بے روزگاری اور مشکلات کا شکار ہیں عوام جب اپنی حق کیلئے آواز بلند کرتا ہے تو حکمرانوں کو عوام یاد آتی ہے گوادر اور مکران ریاست پاکستان کے وفادار ہونے کے باوجود نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو ریاست پاکستان کے اختیار داروں کیلئے باعث شرم کا مقام ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ پاکستان کے ہر صوبے اور علاقے میں آباد ہیں یہ کونسا آئین اور قانون ہے کہ جو صرف اور صرف بلوچ قوم کے خلاف اشتعال انگیز طور پر طاقت استعمال کرتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ اب ریاستی نفرت اور عدم مساوات سے تنگ آچکے ہیں حکمرانوں کو بلوچ قوم کے خلاف اپنی نفرت پر نظرثانی کرنی چاھیے حق دو تحریک کے رہنماوں مولانا ہدایت الرحمن واجہ حسین واڈیلہ اور انکے ساتھیوں کو باعزت رہا کرکے حق دو تحریک کے مطالبات تسلیم کریں گرفتاریوں اور جبر سے بلوچ قوم کو زیر کرنا حکمرانوں کی احمقانہ پالیسی ہے جو کھبی کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے