کوئٹہ،کسٹم کی کارروائی،غیرملکی لیپ ٹاپس،موبائل فونز اورگھڑیاں برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کسٹم کے اہلکاروں نے کوئٹہ چمن شاہراہ یارو کے مقام پرسپرنٹنڈنٹ شہزاد اختر،انسپکٹر حاجی بشیر اور حوالدار طاہر نے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ٹرک اور ایک فیلڈر گاڑی قبضے میں لیکر مذکورہ گاڑیوں سے کروڑوں روپے کے لیپ ٹاپ،موبائل فونزاور قیمتی گھڑیاں برآمد کرلی اور بڑے پیمانے پر قیمتی اشیاء کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور قومی خزانے کو بڑے نقصان سے بچایا اس وقت سپرنڈنٹ شہزاد اختر کی سربراہی میں کسٹم کا عملہ قومی شاہراہ پر اسمگلنگ کے خلاف ہمہ وقت چوکس رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے