شہریوں کو ہسپتال میں علاج کی سہولیا ت ہر صورت میں فراہم کی جائیں ، محمد الیاس کبزئی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے اے ڈی سی جی خضدارسراج بلوچ کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا وہاں عوام الناس کو علاج و معالجے کے حوالے سے ملنے والی سہولیات اور ادویات کا جائزہ لیا۔ لیب اوراو پی ڈی شعبوں کا معائنہ کیا۔ ہسپتال کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے سختی کے ساتھ تاکید کی کہ شہریوں کو ہسپتال میں علاج کی سہولیا ت ہر صورت میں فراہم کی جائیں انہیں ٹیسٹ اور ادویات تک رسائی دی جائے علاج کے شعبے میں شہریوں کے جیبوں پر بوجھ نہ ڈالاجائے انہوں نے کہاکہ دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے شہریوں کو علاج کی سہولت دی جاسکتی ہے اور اس کیلئے نیک نیتی و جذبے کی بے حد ضرورت ہے ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اورہسپتال اسٹاف کو چاہیے کہ وہ ہسپتال میں اپنی خدمات احسن انداز میں نبہائی مقررہ وقت میں ہسپتال میں اپنی حاضری لگوائیں تاکہ قرب وجوار سے آئے مریض خضدار ہسپتال میں گورنمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے مستفید ہوجائیں اور انہیں پرائیویٹ ہسپتال اور کلینک تک جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہسپتال دورے کے موقع پر اے ڈی سی جی خضدار سراج بلوچ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی ایکٹنگ ایم ایس ڈاکٹر رفیق احمد ساسولی پی ایس ٹو ڈی سی مراد گزوزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے