ہسپتالوں میں طبی عملے کی حاضری اورادویات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائیں،صالح محمد ناصر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل بی ایم سی پروفیسر ظاہر خان مندوخیل، ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر، ایم ایس بی ایم سی ہسپتال ڈاکٹر سلطان لہڑی، ایگزیکٹیو ڈاریکٹر فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز پروفیسر شیرین خان، ایم ایس محترمہ شہید بینیظیر ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر نعیم ملغانی، ایم ایس ھیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن، ایگزیکٹیو ڈاریکٹرشیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد ایوب بادینی، ایم ایس مفتی محمود ہسپتال کچلاک ڈاکٹر امیر جمالی، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری، پلاننگ آفیسر ڈاکٹر شاہ کو، پلاننگ آفیسر ڈاکٹر ابابکر بلوچ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری صالح محمدناصر نے کہاکہ ایم ایسزاپنے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حاضری اورادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا ہو سکے۔مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے طبی اقدامات کو بہتر سے بہتر بنا کر عوام کی امیدوں کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے صحت کے شعبے میں دستیاب وسائل کو درست سمت میں زیر استعمال لاتے ہوئے تمام ہسپتالوں میں بہتری لائی جا رہی ہیں اور تمام مسائل بتدریج حل کئے جائیں گے۔ ایم ایسز ہر فردکو بلا امتیاز علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں گے۔ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہم سب کو انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا۔ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کا متواتر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے