ماہی گیر وں کو مزدور کا درجہ دینے سے انکے معاشی حقوق محفوظ بنا نے میں مدد ملے گی،ایچ آر سی پی
کوئٹہ (ڈیلی گر ین گوادر) انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے بلو چستان حکومت کا ماہی گیر وں کو مزدور کا درجہ دینے کا فیصلہ خوش آئند قر ار دیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے کہاکہ ماہی گیر وں کو مزدور کا درجہ دینے سے انکے معاشی حقوق محفوظ بنا نے میں مدد ملے گی۔ایچ آر سی پی کے بیان میں کہا گیاکہ گوادر کی حق دو تحریک کا اہم مطا لبہ بھی ماہی گیر وں کو مزدوروں کا درجہ دینے کا تھا اس فیصلے سے بلو چستان میں ما ہی گیر ؤں کو صوبے کے لیبر قوانین اور آئی ایل او کنو نشنز کے دائرے میں لا کر ان کے معاشی حقوق کو محفوظ بنا نے میں مدد ملے گی۔ ایچ آر سی پی کے بیا ن میں کہا گیا کہ دوسرے صوبوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس فیصلے کی تقلید کر تے ہوئے اپنے ما ہی گیروں کو مزدور کا درجہ دیں تاکہ اس پسماند ہ برادری کی محنت اور حقوق کو تحفظ حاصل ہو سکے۔