پنجگور میں شمالی یخ بستہ ہواوں سے نظام زندگی مفلوج، شدید سردی کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں شمالی یخ بستہ ہواوں سے نظام زندگی مفلوج شدید سردی کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوکر گئے بجلی کا نظام درہم برہم سوختنی لکڑی بھی نایاب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں سردی کی شدید لہر نے پنجگور میں بھی نظام زندگی کو مفلوج بناکر رکھ دیا ہے گزشتہ دو دنوں سے جاری یخ بستہ ہواوں نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے پنجگور میں خون جمادینے والی سردی سے بچنے کے لئے ایندھن کے زرائع بھی ناپید ہوگئے سوختنی لکڑی کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے سردی کی شدید لہر کو دیکھ کر کیسکو نے بھی شہریوں کی مشکلات بڑھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی شہر کے زیادہ تر فیڈرز میں وولٹیج اس قدر کمی کردی گئی ہے جس سے موبائل فون بھی چارج نہیں ہوپاتا اور بعض فیڈر میں بجلی تاحال غائب ہے ایک طرف شہر میں سردی نے لوگوں کو محصور بنادیا ہے دوسری طرف بجلی کی وولٹیج میں کمی انکے لیے کسی وبال سے کم نہیں عوامی حلقوں نے بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح پنجگور کو بھی گیس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے