صحت کی بنیادی سہولتوں تک رسائی خواتین کا بنیادی انسانی حق ہے،ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں خواتین اور لڑکیوں کی حفظان صحت سے متعلق کاوشوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اس امر کا اظہار ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران شرکاء نے اپنی آراء پیش کرتے ہوئے کیا، گروپ کی چیئرپرسن ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں گروپ کے رکن اداروں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، مرسی کور، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، بی آر ایس پی، جی آئی زی، آئی آر سی، ای ایس پی اور ویس آرگنائزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی اور خواتین اور لڑکیوں کی حفظان صحت سے متعلق مسائل اور اس ضمن میں شعوری آگاہی کے لئے اب تک ہونی والی کاوشوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا قبل ازیں گروپ کی کوآرڈینیٹر شاہانہ تبسم نے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے رکن اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گروپ میں شامل تمام غیر سرکاری اداروں اور معاونت کار افراد کے مابین راوبط کو مربوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایچ ایم ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی چیئرپرسن ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولتوں تک رسائی خواتین کا بنیادی انسانی حق ہے یہ حق ہر طبقے، جنس، مذہب، نسل کو باقاعدگی سے ملنا چاہیے لیکن اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ہر فرد کو اس کے حق کا علم ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اوسطاً 48.1 فیصد خواتین اور لڑکیاں جن کی عمریں 15 سے 49 سال کے درمیان ہیں، کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ دیہی علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں کی اپنی صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں شہری علاقوں کے مقابلے میں 1.3 گنا زیادہ شرح ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین اور لڑکیوں کی حفظان صحت سے متعلق اقدامات کو بار آور بنانے کے لئے اشتراکی اقدامات کو موثر بنایا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے