صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے،وزیراعلیٰ بلو چستان

کوئٹہ(ڈیلی گری گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے،صحت و صفائی کے صفائی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے،غیر زمہ داری کے مرتکب متعلقہ افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کروائی کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ سمیت تما م اضلاع میں صفائی کی خصوصی مہم کے آغاز کی ہدایت دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ضلعی انتظامیہ بھی صفائی مہم میں معاونت فراہم کرے صاف ستھرا ماحول شہریوں کا بنیادی حق اور متعلقہ اداروں کی زمہ داری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہروں یونین کونسلوں اور وارڈوں کی صفائی کے لئے موثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے صحت و صفائی کے صفائی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت و صفائی کی سہولتوں کی فراہمی سے اسپتالوں پر غیر ضروری بوجھ بھی کم کیا جاسکتا ہے میں خود کسی بھی وقت شہر کے کسی بھی مقام کا اچانک دورہ کرونگاغیر زمہ داری کے مرتکب متعلقہ افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے