قومی شاہراوں پر مسافر سفر کرتے ہیں اور مسافروں کو مہنگے داموں اشیا دینا سخت جرم ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا قومی شاہراوں پر قائم ہوٹلوں پر چھاپے، ہوٹلوں کے کچن کا معائینہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور کولڈنگز کے ایکسپائیری ڈیٹ بھی چیک کیا عدم صفائی پر متعدد ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانہ کیا اور متعدد کو وارننگ دی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ یادراقبال دشتی کی خصوصی ہدایات پر مجسٹرئٹ پرائس کنٹرول کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت علی بلوچ نے لہویز تھانہ ولی خان کے نائب رسالدار عبدالظاہر کرد اور لیویز فورس کے نفری کے ہمراہ قومی شاہراوں پر قائم ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کو چیک کیا اور کچن میں صفائی ستھرائی کے علاوہ کھانے میں استمال کی جانیوالے کوکنگ آئل اور دودھ چیک کیا اس دوران صفائی کی ابتر صورتحال پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے متعدد ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانہ کرتے ہوئے انہیں سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے ہوٹلوں میں خصوصا کچن میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور انہیں سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ کھانوں میں استعال کیلئے غیرمعیاری اور مضر صحت گھی استعال کرنے سے گریز کریں اور ائندہ اگر کسی بھی ہوٹل میں غیرمعیاری اشیاخودونوش اور گھی استمال کرتے ہوئے پائی گئی تو ہوٹل کو سیل اور مالک کو گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ نے مزید کہاکہ عوام کی جان و مال سے کھیلنے اور عوام خصوصا مسافروں کو غیر معیاری کھانے دینے اور انکی صحت سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ایسے ہوٹل مالکان کے خلاف سخت کاروائی کرینگے، انھوں نے ہوٹل مالکان کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہوٹلوں میں صفاۂ سھترائی کے ساتھ ساتھ گرانفروشی سے اجتناب کریں کیونکہ قومی شاہراوں پر مسافر سفر کرتے ہیں اور مسافروں کو مہنگے داموں اشیا دینا سخت جرم اور حرام ہیں جسکی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے