آٹا ڈیلر عوام کو آٹا مہنگے داموں پر فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں، ڈپٹی کمشنر مستونگ
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ نے حالیہ آٹا بحران کے حوالے سے ضلع میں آٹا ڈیلرز اور یوٹیلٹی اسٹورز کا دورہ کیا اور آٹا ڈیلروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو آٹا مہنگے داموں پر فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو رازق شاہوانی زونل منیجر یوٹیلٹی اسٹورز مستونگ نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ آگلے دو روز میں مستونگ کے تمام یوٹیلٹی سٹورز میں بڑی مقدار میں آٹا میسر ہوگا اور عوام کو سستے داموں میں مہیا کردیا جائے گا دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ نے محکمہ خوراک سے رابطہ کیا اور مستونگ کے لیے سرکاری ریٹ پر آٹا مہیا کرنے کی محکمہ خوراک نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلع مستونگ میں بھی سرکاری نرخنامہ پر محکمہ خوراک آٹا مہیا کریگا انہوں نے کہا کہ آٹا کی فراہمی سے ضلع کے عوام کو ریلیف ملے گا عوام الناس کو سستے داموں پر آٹا مہیا کرنا ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ عوام کو دو وقت کی روٹی باآسانی سے میسر ہوسکے۔