وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر میں کم آمدنی والے مقامی ماہی گیروں کے لئے ہاؤسنگ اسکیم کے قیام کی منظوری دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع گوادر میں کم آمدنی والے مقامی ماہی گیروں کے لئے ہاؤسنگ اسکیم (فشرمین کالونی) کے قیام کی منظوری دے دی جس کے تحت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام بورڈ آف ریونیو ماہی گیر ہاؤسنگ اسکیم (کالونی) کے لئے2سو ایکڑ اراضی جی ڈی اے کو فراہم کرے گا اور اس منصوبے کے قیام کے لیے ابتدائی طور پر تین سو ملین روپے رکھے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے ارسال کی گئی ایک سمری پر دی ہاؤسنگ کالونی کے قیام سے مقامی ماہی گیروں کے رہائش کے مسائل حل ہونگے اور معیار زندگی بلند ہوگا مقامی ماہی گیروں نے وزیراعلیٰ کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے