مردم شماری سے ہی قومی نمائندگی اور آبادی کا تعین ہوتا ہے ، ڈپٹی کمشنر خضدار
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ساتویں مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اس میں اساتذہ کی شمولیت اور کردار ادا کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں اساتذہ کو حاضریوں کا پابند بنانے، کلسٹر بجٹ،اور تعلیمی ترقی و نا خواندگی کو کم کرنے کے تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے سلسلے میں عوام کو علاج و معالجے کے سلسلے میں ملنے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور محکمہ ہیلتھ وپی پی ایچ آئی کی کار کردگی زیر غور آیا۔اجلاس میں خضدارڈسٹرکٹ،سٹی اور تحصیلوں کے ایجوکیشن آفیسر ز نے شرکت کی اورپنے علاقوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ ڈی ای جی خضدار کے اجلاس میں اے ڈی سی جی سراج بلوچ پی ایس ٹو ڈی سی مراد گزوزئی سینئر سپریٹنڈنٹ ڈی سی آفس عبدالمالک زہری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدارنیاز اللہ سمالانی ڈی او ای خضدارجمن خان ڈپٹی ڈی او ای نال عبدالوہاب حسنی ڈی ڈی او ای کرخ اکبر مینگل ڈی ڈی او ای فی میل نال فرزانہ زہری اے ڈی ای او فیمیل فرین شاہ آرٹی ایس ایم کی نمائندے و دیگر میل اور فی میل آفیسرز نے اجلاس میں شریک تھے جب کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدارڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی ڈاکٹر رفیق احمدڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر حاجی خان مانیٹرنگ آفیسر ناصراحمد و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ ساتویں مردم شماری کو ڈیجیٹل مردم شماری کا نام دیا گیا ہے اس قومی خدمت کو سرانجام دینے کے لئے محکمہ ایجوکیشن کے اسٹاف اور اساتذہ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ صاف و شفاف طریقے سے مردم شماری کو پائیہ تکمیل تک پہنچا کر اسے کامیابی سے ہمکنار کریں۔مردم شماری سے ہی قومی نمائندگی اور آبادی کا تعین ہوتا ہے ڈسٹرکٹ خضدار ایک وسیع و عریض ضلع اور لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی والا ڈسٹرکٹ ہے یہاں مردم شماری کے لئے کافی محنت اورجدوجہد کرنا پڑیگی اس کے لئے اساتذہ فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ادارہ شماریات کے ساتھ تعاون کریں ا ور قومی خدمت کو احسن انداز میں سرانجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ محکمہ ایجوکیشن تعلیمی ادارے ناخواندگی کو کم کرنے کے مراکز ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ اساتذہ حاضری کو یقینی بنائیں اور اپنی نئی نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں ایجوکیشن کی صورت میں قوم آگے بڑھ سکتی ہے اور ہم ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں ایجوکیشن آفیسرز اور اساتذہ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیمی خدمت اور عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو ایک جذبے کے تحت آگے بڑھائیں اور پورے ڈسٹرکٹ میں ناخواندگی کو کم کرنے کی کوشش کریں انہوں نے کہاکہ ماضی کی بنسبت اب تعلیمی اداروں کی تعمیر و مرمت اور ان میں سہولیات کی فراہمی کے لئے کلسٹر بجٹ کو متعارف کرایا گیا ہے اسکولز پرنسپل اور ہیڈماسٹرز کے ذریعے ہی خرچ ہورہے ہیں جس سے تعلیمی اداروں کی تعمیر و مرمت معیاری انداز میں ہوسکے گی۔