محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ عوام کو آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں، عبد العزیزعقیلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیزعقیلی نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ عوام کو آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں،سیل پوائنٹس پر وافر مقدار میں آٹا دستیاب رکھا جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اعلیٰ سطحی ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک دیگر متعلقہ حکام اور تمام اسٹیک ہولڈرز شرکت تھے۔ اس موقع پر میں کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں گندم اور آٹے کی دستیابی اور عوام کو فراہمی کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاسکو کی جانب سے گندم کی ترسیل سے آٹے کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملی ہے تمام فلور ملوں کو طریقہ کار کے مطابق گندم فراہم کی جارہی ہے حکومت پنجاب کی جانب سے دو لاکھ دس ہزار بوری گندم کی ترسیل بھی آج سے شروع ہو جائے گی۔بریفنگ میں بتایا کہ گندم کی دستیابی سے زخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کا سدباب ہوا ہے مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئی ہیں۔چیف سیکرٹری عبد العزیزعقیلی نے گندم اور آٹے کے بحران پر قابو پانے پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ عوام کو آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں سیل پوائنٹس پر وافر مقدار میں آٹا دستیاب رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ضرورت مند آٹے کی خرید سے محروم نہ رہے انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ رپورٹ ارسال کرے۔