حکومتی پالیسی کے تحت ترقیاتی اسکیمات مقررہ مدت میں جلد ازجلد مکمل کی جائیں گی،سجاد احمد بھٹہ

لورالائی:چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سجاد احمد بھٹہ نے کہا ہے ترقیاتی فنڈز کی دستیابی کے بعد عوامی سہولت کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے، لورالائی میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے فوری اقدامات اُ ٹھائے جائیں،تعمیراتی فرموں کو مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے،عوامی فلاح و بہبود کی اسکیمات کی تکمیل اور کام کے معیار پرکمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کانفرنس ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ،ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) فیاض علی،سی ایم آئی ٹی ممبران عزیز اللہ،شاہ زیب،ایکسین بی اینڈ آر شاہ ولی مندوخیل،ایس ای بی اینڈ آر لورالائی رزاق خان،جی ایم بی ڈی اے قلعہ سیف اللہ حمید شہریار،ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ خالد ملغانی،ڈی ایف او لورالائی عبدالودود،ایکسین پی ایچ ای جہانگیر شاہ،ایس ای ایریگیشن یار محمدودیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ آفسران نے شرکت کی۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سجاد احمد بھٹہ کو زیر تعمیر کمشنر کمپلیکس اور لیویز لائن کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سجاد احمد بھٹہ نے کہا کہ تعلیم و صحت کے شعبے کے علاوہ سڑکوں اور دیگر تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والی فرموں کو کام کا معیار بہتر بنانے کیلئے توجہ دینی ہوگی، ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی، حکومتی پالیسی کے تحت ترقیاتی اسکیمات مقررہ مدت میں جلد ازجلد مکمل کی جائیں انہوں نے کہا کہ میڈیل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے، پی ایس ڈی پی کی اسکیمات کی پراگریس پربھر پور توجہ دی جارہی ہے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا ترتیب بنایا گیا ہے چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل سمیت دیگر حکومتی اہداف کے حصول میں سرفہرست ہے جسے ہم نے برقرار رکھنا ہے تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی متعلقہ آفسران خود کیا کریں تاکہ چیک اینڈ بیلنس برقرار رہے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے ان منصوبوں کو قابل عمل بنا یا جاسکے، چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سجاد احمد بھٹہ نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کام کرنے والے لوگوں کی حفاظت بھی ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے ایس او پیز پر عملدارآمد کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، تمام ادارے کورونا وائر س سے بچاؤ اور ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل کیلئے حکومتی گائیڈ لائن کے تحت احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اورسماجی دوری کے عمل کو اپناتے ہوئے ترقیاتی اسکیمات جلداز جلد مکمل کریں اور اس سلسلے میں اپنی مثبت توانائیاں صرف کریں۔بعد ازیں انہوں نے لورالائی زیر تعمیرڈویژنل کمپلیکس اور لیویز لائن کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے