کوئٹہ میں آٹے کی تقسیم کیلئے 11مقامات پر آٹا تقسیم پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر) کوئٹہ میں آٹے کی تقسیم کے لئے 11مقامات پر آٹا تقسیم پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ، آٹے کی تقسیم 12جنوری سے شرو ع ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور محکمہ خوراک کے تعاون سے شہر کے11 مختلف علاقوں میں 12جنوری سے آٹے کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔کوئٹہ شہر میں موسی کالونی، بی اینڈ آر کے قریب مشرقی بائی پاس، میزان چوک، ریلواسٹیشن، کچلاک شمالی تھانہ، عالمو چوک،گلوبل سینٹر گلستان روڈ، صدر تھانہ کے قریب سمنگلی روڈ، زرغون آباد تھانہ کے قریب نواں کلی، خروٹ آباد نزد اسپنی روڈ تھانہ،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جان محمد روڈ کوئٹہ پر عوام ان معیاری آٹا سرکاری نرخ پر حاصل کر سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے