تخت لاہور کیلئے جوڑ توڑ، آصف زرداری کا پھر سے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)تخت لاہور کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری نے پھر سے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق صدر آصف زرداری کے کل لاہور پہنچنے کا امکان ہے۔ سابق صدر پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کی معاونت کریں گے۔

ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان توڑنے کیلئے پی ڈی ایم کی جانب سے بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے موقع پر غائب رہنے پر مختلف پیشکش کی جا رہی ہیں۔پی ڈی ایم رہنماؤں نے خواتین اور اقلیتی ارکان اسمبلی پر خصوصی توجہ مرکوز کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے