غلام نبی رند پارٹی کے انتہائی سینئرو سنجیدہ سیاسی رہنما تھے،میر کبیر احمد محمد شہی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی ترجمان اسلم بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و اوستہ محمد کے آرگنائزر غلام نبی رند المعرف ماما مٹھل رند کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلام نبی رند پارٹی کے انتہائی سینئرو سنجیدہ سیاسی رہنما تھے۔انہوں نے نصیر آباد ریجن کے سرداری و جاگیرداری نظام کی موجودگی میں عوامی سیاسی شعور کا الم بلند کیا اور عوام کو استحصالی طبقات کے خلاف متحد کرنے کیلئے جدوجہد کی۔تمام مشکل و سخت ترین حالات میں پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہے۔اور پارٹی تنظیم کو منظم و مستحکم کرنے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا۔رہنماوں نے کہا کہ غلام نبی رند نے ریجن کے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ریجن میں سیاسی شعور و آگہی کی شمع کو روشن کیا آج نیشنل پارٹی ریجن میں تنظیمی طور پر منظم اور عوامی سطح پر مقبول ہورہی ہے۔رہنماوں نے کہا کہ غلام نبی رند کا انتقال نیشنل پارٹی کے لیے بڑے سانحے سے کم نہیں ان کی کمی تنظیمی و سیاسی طور پر ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔نیشنل پارٹی ان کی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے نیشنل پارٹی کے قاہدین نے غلام نبی رند کے انتقال پر ان کے بیٹوں و خاندان کے دیگر افراد سے دلی تعزیت کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے