وفاق نے تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں بلوچستان کے پراسیکیوٹرز اور اسٹیٹ کونسلرز کیلئے دفتر قائم کردیا،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ کی کاوشوں سے بلوچستان پراسیکیوشن کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی شریعت عدالت اسلام آباد میں بلوچستان کے پراسیکیوٹرز واسٹیٹ کونسلز کے لیے دفتر قائم کردئیے گئے۔ پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ کی کاوشوں سے محکمہ پراسیکیوشن میں بہتری لانے اور چیف جسٹس وفاقی شریعت عدالت کے حکم پر وفاقی شریعت عدالت اسلام آباد میں نیا بلوچستان کے پرا سیکیوٹرز /اسٹیٹ کونسلز کے لیے آفس قائم کر دیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بلوچستان پراسیکیوشن کے علاوہ تمام صوبوں کے پراسیکیوشن کو دفاتر الاٹ کیے گئے تھے۔ لیکن اب بالآخر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی کوششوں کے بعد بلوچستان پراسیکیوشن کے لیے بھی دفتر الاٹ کردیا گیا پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ کی کوششوں سے اسلام آباد میں پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کے ماتحت کام کرنے والے پراسیکیوٹرز/اسٹیٹ کونسلز کے اب دو دفاتر ہوں گے، ایک سپریم کورٹ کی عمارت میں جبکہ دوسرا وفاقی شریعت کورٹ میں۔دفتر کے افتتاح کے موقع پر چیف جسٹس وفاقی شریعت عدالت، پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ، سینئر جسٹس وفاقی شریعت عدالت اور رجسٹرار وفاقی شریعت عدالت ملک قیوم لہری بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے