اوتھل، ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل میں ٹریفک حادثہ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوتھل میں آر سی ڈی شاہراہ پر جھاؤ کراس کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی کاڑی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے