حکومت بلوچستان نے گوادر میں مشتعل ہجوم کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کے لواحقین کیلئے کمپنسیشن کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے گوادر میں مشتعل ہجوم کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کے لواحقین کے لئے کمپنسیشن کا اعلان کردیاشہید کے لواحقین کو بلوچستان شہداء کمپنسیشن پالیسی کے تحت معاوضہ اور تمام مراعات حاصل ہونگی واضع رہے کہ کانسٹیبل محمد یاسر کو 27 دسمبر 2022 کو مشتعل ہجوم نے پر تشدد مظاہروں کے دوران گولی مار کر شہید کیا تھا شہید کانسٹیبل نے عوام کی جان ومال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا بلوچستان حکومت نے شہید کانسٹیبل کی خدمات کا اعتراف اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے