طالبان نے لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دیدی
کابل(ڈیلی گرین گوادر) افغانستان میں طالبان حکومت نے لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔افغان وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں اسکولوں، مدارس اور تعلیمی اداروں کو لڑکیوں کے لیے پانچویں جماعت تک کھولنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
طالبان حکام نے گزشتہ ماہ لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی عائد کردی تھی جس کے بعد متعدد صوبوں میں لڑکیوں کے پرائمری اسکولز بھی بند کردئیے گئے تھے۔عالمی برادری کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔