وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ ماہی گیری و ساحلی ترقی میں رجسٹرڈ ماہی گیروں کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے محکمہ ماہی گیری و ساحلی ترقی میں رجسٹرڈ ماہی گیروں کے لئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری دے دی۔ پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری محکمہ ماہی گیری و ساحلی ترقی کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی۔محکمہ ماہی گیری کے ساتھ رجسٹرڈ ماہی گیروں کی تعداد 89ہزار 8سو 86ہے پہلے مرحلے میں گوادر اور دوسرے مرحلے میں ضلع لسبیلہ اور حب کے ماہی گیروں کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء ہوگا۔ہیلتھ کارڈ کی منظوری سے ساحلی پٹی سے وابستہ ماہی گیروں کے طبی مسائل و مشکلات کا ازالہ ممکن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے