عوام کی خدمت کرتا رہوں گا زیارت حلقے کیلئے مزید کام بھی ہونگے عوام میں شعور پیدا ہوگیا،حاجی نورمحمد دمڑ

سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ نے ترکی روانہ ہوتے ہوئے سنجاوی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب میں منتخب ہوا تو زیارت حلقہ بلوچستان میں سب سے زیادہ مسائل سے دوچار در بدر تھا گشتہ پچاس سالوں سے یہاں کے عوام سے مختلف ناموں پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو انہتائی پسماندہ اندھیرے میں رکھا تھا ہر طرف مسائل ہی مسائل تھے حلقے کے عوام کیلئے بنیادی ضروریات کی اہم چیزیں جیسا پانی،علاج،تعلیم،سڑکوں سے بھی محروم کر رکھا تھا دیگر سہولیات اور کام تو دور کی بات ہے میرا حلقہ بھی بہت بڑا ہے دو اضلاع پر مشتمل ہے الحمداللہ میں نے ہمت نہیں ہاری دن رات بھاگ دوڑ کھبی اسلام آ باد وہاں ں سیکرٹریز وزراء سے کام کروانا خاص کر ہمارے وزیراعلی دن رات محنت کے بعد میں نے کم مدت میں الحمداللہ اتنے ترقیاتی کام کئے منصوبے لگوائیں ملازمتیں لائیں تعلیم صحت شاہرائیں ڈیمز بجلی گریڈ بور ودیگر سینکڑوں کام کے آج مخالف جماعتوں کے بیس تیس سالہ نظریاتی کارکنان جوک در جوک ہماری کارکردگی سے متاثر ہوکر ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں مزید جلد ہونگے آج ہمارے حلقے کی مثال پورے بلوچستان میں دی جاتی ہے کے یہاں منسٹر نے کام کئے ہیں۔پچاس سال سے مذہب قوم پرستی ودیگر ناموں پر سیاست کرنے والے جماعتوں نے عوام کے ساتھ جو ظلم کیا ان کے فنڈز سارا جیبوں میں ڈالتے تھے عوام کے پاس نہیں آ تے تھے میرے سیاست میں انٹری اور ایم پی اے بننے کے بعد الحمداللہ مخالفین کیلئے سیاست اتنا مشکل ہوگیا جن لوگوں سے وہ ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے تھے سالوں میں ان سے ملتے نہیں تھے اب ان کی جگھیوں گھروں میں بھیٹے ہوتے ہیں عوام میں شعور پیدا ہوگیا وہ سمجھ گئے کہ گزشتہ ستر وپچاس سالوں سے ان کو خالی نعروں کے پیچھے لگایا ہوا ہے اتنے سالوں میں بارہا ان جماعتوں نے نہ تو شریعت کا بل اسمبلی میں پیش کیا نہ ہی پختونستان کا جو جماعتیں اسمبلی میں ستر سالوں میں شریعت اور پخوتنسان کا بل پیش نہ کرسکے وہ عوام کی خدمت کیا کریں گے اور آ گے کیسے پیش کریں گے اسی وجہ سے تو ان کے سارے کارکن ہمارے ساتھ یا تو شامل ہوگئے یا جو رہتے ہیں وہ شامل ہونے والے ہیں ایک سوال کے جواب میں منسٹر حاجی نور محمد دمڑنے کہا کہ ہم کارکردگی کی بنیاد پر آ نے والا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے عوام میرے ساتھ ہیں کیوں کے ہم نے جو کام کئے ہیں جو زمین پر نظر آ رہے ہیں وہ مخالفین پچاس سالہ دور اقتدار میں نہیں کر پائیں منسٹر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ زیارت سنجاوی میں جس طرح ہم نے تمام جماعتوں کے اتحاد کے باوجود ان کو ہرایا ہے بھر پور کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح عام الیکشن میں بھی ان کوشکست دینگے مخالف۔ جماعتیں میری کارکردگی اور کاموں سے اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ وہ بوکھلاہٹ میں زیارت سنجاوی کے فلاح وبہبود ترقی کے منصوبے نہیں چھوڑ رہے ان کو رکوانے کیلئے کورٹ جارہے ہیں زیارت حلقے کہ عوام نے ان کا یہ روپ بھی دیکھ لیا جس پر عوام ان سے اور بدظن ہوگئے منسٹر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان بھر میں کام کررہی انھوں نے کہا کہ میرا فوکس اپنے حلقے پر ہے زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا مسائل حل کرنا ترقیاتی کام کرنا منصوبے مکمل کرنا لانا اور بے روزگار جوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار دینا ملازمتوں پر لگانا ہے میں بلا تعصب زئی خیلی سیاست سے بالاتر ہوکر زیارت حلقے کہ عوام کی خدمت کرتا ہوں پورے حلقے کا منسٹر ہوں میرے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں مخالف جماعتوں میں جو کارکنان تیس تیس سالوں سے بھیٹے ہیں ان کو دعوت دیتا ہوں کے ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں چھوڑے ان لوگوں کو جو ستر سالوں میں خدمت نہ کرسکے آ پ لوگوں کو مسائل حل نہ کرسکے وہ مزید بھی نہیں کرسکتے ہم عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے اور اس حلقے کو ماڈل حلقہ بنانے میں مخلص ہیں اور یہ ہم نہیں مخالفین بھی کہتے ہیں کہ بہت زیادہ کام ہوئے ہیں ہورہے ہیں مزید ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے